Pakistan

حسن آباد اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام تقسیمِ انعامات کی تقریب۔

قائد ملت سکول کے پرنسپل اور میڈلسٹ طالبات کو خصوصی انعامات و اعزازات سے نوازا گیا

گانچھے (این ایل آئی)گزشتہ دنوں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول حسن آباد چھوربٹ میں تقسیمِ انعامات کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں مختلف امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اعزازات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر قائدِ ملت پبلک سکول امیرآباد کے پرنسپل گلزار حسین اور امریکن میتھمیٹکس اولمپیاڈ کے میڈلسٹ طالبات حرا فرمان اور معصومہ ابراہیم کو حسن آباد اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ڈی ڈی او ہائر سیکنڈری اسکول حسن آباد ہادی حسین کی جانب سے خصوصی انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔ 

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل قائد ملت پبلک سکول امیرآباد نے حوصلہ افزائی پر ڈی ڈی او ہادی حسین اور آرگنائزیشن کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب دیں