World

امریکی اور ایرانی وفود کی نیویارک میں ملاقات امریکی درخواست پر کی گئی: ایرانی میڈیا

امریکا اورایران کے وفود کی نیویارک میں 3 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔

امریکی اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی، یہ ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ ڈیل کرلیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات امریکی درخواست پر کی گئی اور اس ضرورت کی بنیاد پر بھی کہ آبنائے ہرمز کھولنےکیلئے ایرانی شرائط پیش کی جائیں۔ ہرمز کھولنےکیلئے ایرانی ناکہ بندی ختم، ایرانی اثاثے جاری اور تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنا ہوگی۔

جواب دیں