World

نیا فون جسے خریدنے کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں

لندن(این ایل آئی)آئی فون 18 پرو سیریز کو دنیا کے مختلف ممالک میں 19 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا اور اس موقع پر ہزاروں افراد مختلف شہروں کے ایپل اسٹورز کے سامنے قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔

سنگاپور سے لے کر لندن تک، ہر جگہ سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے اس فون کو خریدنے میں سبقت لے جانے کے خواہشمند نظر آئے۔

9 ستمبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے 18 ستمبر کو دنیا کے بیشتر ممالک میں صبح 8 بجے (وہاں کے مقامی وقت کے مطابق) فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

اس لحاظ سے سب سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں لوگوں کو اس فون کو خریدنے کا  پہلا موقع ملا۔

جواب دیں