مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے بڑھتے کردار کا مظہر ہے، صدر زرداری
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کا مظہر ہے، جبکہ ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ متحد قوم کے عزم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ ان کے مطابق 6 ستمبر کا قومی جذبہ آپریشن بنیان مرصوص میں ایک بار پھر نمایاں ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق میں افواج پاکستان نے دشمن کو ایسا جواب دیا جسے نسلیں یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی گئی جبکہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی عسکری تاریخ کا سنہری باب ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے فروغ میں اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔