Pakistan

لاہور کے سی کلاس پارکوں کی اپ گریڈیشن کا پلان تیار کرنے کی ہدایت

لاہور(عمران اسلم) ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹر تسلیم اختر راؤ کی زیرصدارت ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور کے تمام علاقوں میں موجود سی کلاس پارکوں میں دستیاب اور عدم دستیاب سہولیات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پارکوں کی اپ گریڈیشن کے لیے پلاننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پارکوں کی موجودہ صورتحال اور سہولیات سے متعلق پرفارما ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کے حوالے کردیا گیا۔

ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹر نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹرز دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کریں۔ پرفارما میں پارک کا رقبہ، چار دیواری، واک وے، جاگنگ ٹریک، لائٹس، بچوں کے جھولے، فلاور بیلٹس، گھاس کے لان اور درختوں کی تفصیلات شامل کی جائیں۔

پارکوں میں واش رومز، پینے کے پانی، جم اور دیگر دستیاب سہولیات کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے