World
بھارت میں ہندی میڈیم سول انجینئرنگ ڈگری کورس کا آغاز
بھوپال: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندی زبان میں سول انجینئرنگ کا ڈگری کورس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ کورس میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے 2 لاکھ بھارتی روپے کے مالی وظیفے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ادارے کے مطابق ہندی میڈیم سول انجینئرنگ کورس کا مقصد ان طلبہ کو انجینئرنگ کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے جو انگریزی زبان میں مشکلات کے باعث اس شعبے میں داخلہ لینے سے گریز کرتے تھے۔
کورس کے لیے سول انجینئرنگ کے پیچیدہ سائنسی مضامین اور نصابی کتب کو ہندی زبان میں منتقل کردیا گیا ہے، تاکہ طلبہ اپنی مادری زبان میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرسکیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ہندی میڈیم میں سول انجینئرنگ کی تعلیم کا یہ اقدام طلبہ کے لیے تعلیم کو مزید قابلِ رسائی بنانے اور قومی زبان کے فروغ میں مددگار ہوگا۔