PoliticsWorld

ٹرمپ: ایران جنگ میں امریکا پہلے ہی جیت چکا، حملے کا فیصلہ درست تھا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ درست تھا اور امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اگر اے آئی انسانیت کے خلاف ہوگئی تو امریکا کے پاس اسے روکنے کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ موجود ہوگا۔

دوسری جانب ٹرمپ نے امریکی فوج کے ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی سے متعلق رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’’غداری‘‘ قرار دیا۔ ٹروتھ سوشل پر بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ خبریں ’’سو فیصد غلط‘‘ ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے اور امریکا ہتھیاروں کی پیداوار بھی تیز کر رہا ہے۔

اس سے قبل متعدد امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا کے پاس ٹوماہاک اور پیٹریاٹ میزائلوں سمیت بعض اہم ہتھیاروں کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے