Business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے