crime

سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور رقم کے تنازع پر بڑی بہن کے ہاتھوں چھوٹی بہن مبینہ طور پر قتل

گوجرانوالہ: سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدن اور اکاؤنٹ کے تنازع پر بڑی بہن نے مبینہ طور پر چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے مبینہ آلہ قتل، چھری، برآمد کرلی گئی ہے۔

عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق دونوں بہنیں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بناتی تھیں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ، اس سے حاصل ہونے والی آمدن اور رقم کی لین دین کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران بڑی بہن نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے