Sports
پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 38 پنچز کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

پشاور: پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے 10 کلو وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 38 فل ایکسٹنشن پنچز لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس کیٹیگری میں 30 پنچز کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم عرفان محسود نے مقررہ ہدف سے 8 زیادہ پنچز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان محسود نے بتایا کہ وہ پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ، 70 ریکارڈز قائم کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ 100، 80، 60 اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ بھی مختلف عالمی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔
عرفان محسود کے مطابق وہ امریکا، بھارت اور جرمنی سمیت 20 ممالک کے ریکارڈز بھی توڑ چکے ہیں۔