Pakistan

لیسکو اوکاڑہ سرکل میں بجلی چور کے خلاف کارروائی، 12 لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل جاری

اوکاڑہ(عمران اسلم) لیسکو اوکاڑہ سرکل میں ایس ای سید قربان علی شاہ کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حجرہ ساؤتھ سب ڈویژن کی چیکنگ ٹیم نے جندراں کلاں میں زرعی ٹیوب ویل سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے ایک صارف کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق صارف میٹر کی مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔ چیکنگ ٹیم نے موقع پر بجلی چوری کا کنکشن پکڑ لیا، جبکہ ملوث صارف کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے استغاثہ متعلقہ تھانے بھجوا دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوری کی مد میں صارف کو تقریباً 31 ہزار یونٹس چارج کیے گئے ہیں، جبکہ بجلی چوری پر 12 لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل بھی جاری کردیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے لیسکو کی فیلڈ ٹیموں کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے