Pakistan

رائیونڈ روڈ پر EPA کا کریک ڈاؤن، کوڑا جلانے پر 2 صنعتی یونٹس سیل

لاہور (شیخ طاہر علی): ادارہ تحفظ ماحول پنجاب (EPA) نے اڈا پلاٹ، رائیونڈ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کوڑا اور صنعتی فضلہ جلانے اور دھواں پھیلانے پر دو صنعتی یونٹس سیل کر دیے۔

EPA کی ٹیم نے کارروائی کے دوران بلال سوئچ گیئر اور اوٹو انجینئرنگ کو سیل کیا، جبکہ موقع پر جلتے ہوئے کوڑے کی آگ بھی بجھا دی گئی۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق کھلے عام کوڑا اور صنعتی فضلہ جلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ شہر کی فضا کو زہریلے دھوئیں سے آلودہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام نے صنعتی اور تجارتی یونٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فضلے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگائیں۔ کوڑا جلانے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

فیلڈ ٹیموں کو کوڑا جلانے کے واقعات پر کڑی نگرانی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی، جبکہ فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

جواب دیں