Politics
سندھ اسمبلی کا اجلاس آج، نئے صوبوں کے معاملے پر بحث ہوگی

کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا، جس میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی تحریکِ التوا پر بحث کی جائے گی۔
صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ تحریکِ التوا پر بحث کے بعد اکثریتی رائے اور فیصلے کی روشنی میں قرارداد منظور کروائی جائے گی۔
نثار کھوڑو کے مطابق سندھ اسمبلی اس سے قبل بھی 5 مرتبہ نئے صوبوں کے قیام کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہے۔
دوسری جانب سندھ سیو لائرز کمیٹی کے تحت وکلا نے تحریکِ التوا کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
اجلاس کے دوران نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر ہونے والی بحث کو سندھ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔