جدید ٹیکنالوجی سے مالیاتی نظام مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے: شزا فاطمہ

جدید ٹیکنالوجی سے مالیاتی نظام مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے: شزا فاطمہ
وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے مالیاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، جبکہ حکومت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کررہی ہے۔
شزا فاطمہ کے مطابق عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مختلف شعبوں میں شفافیت اور عوام کا اعتماد بڑھانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل والٹس کے فروغ اور مالیاتی نظام کی ڈیجیٹل منتقلی کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری جدید مالیاتی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔
وزیرِ مملکت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کو قومی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم اور مؤثر پروگرام قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ SIFC کے پلیٹ فارم سے قومی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے بھی کونسل کے ذریعے قومی ترقی کے لیے باہمی تعاون سے کام کررہے ہیں۔