Pakistan
ٹورنٹو سے کراچی جانے والی پرواز 12 منٹ بعد واپس اتار لی گئی

ٹورنٹو: ٹورنٹو سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے کارگو ہولڈ میں آگ کی نشاندہی کے بعد طیارے کو اڑان بھرنے کے صرف 12 منٹ بعد واپس ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرواز PK-784 کے پائلٹ کو ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے کے پینل پر کارگو ہولڈ میں آگ کے سگنلز موصول ہوئے، جس کے بعد طیارے کو واپس ٹورنٹو لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فائر بریگیڈ کو رن وے پر طلب کرلیا گیا، جبکہ فائر فائٹرز طیارے کے کارگو ہولڈ کا معائنہ کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرواز میں 130 مسافر سوار تھے، جنہیں طیارے سے بحفاظت ایئرپورٹ کے لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔
پرواز کو شیڈول کے مطابق پیر کی دوپہر کراچی ایئرپورٹ پہنچنا تھا، تاہم ہنگامی صورتحال کے باعث اس کی روانگی متاثر ہوگئی۔