PoliticsWorld

ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا اور دھمکیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں بنیادی ڈھانچے کے متعدد منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ کسی بھی طاقت کے لیے ایسی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ممکن نہیں جو مزاحمت کے پختہ عزم کے ساتھ کھڑی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی اور نہ ہی وہ جنگ چاہتا ہے، لیکن کسی بھی جارح کے خلاف پوری مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر دنیا میں امن اور استحکام قائم کرنا ہے تو اس کا آغاز خطے کے اندر سے ہی ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے