Pakistan

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت اور فیصلے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بینکنگ کورٹ سیالکوٹ محمد اکرم کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کردی گئیں،انھیں جج انسداد دہشت گردی کورٹ لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس محمد امجد پرویز نے دو لاکھ روپے کی جعلی پاکستانی کرنسی رکھنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد سرور کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نےایک لاکھ روپے کے مچلکے اور اتنی ہی رقم کے ایک ضامن کے عوض رہائی کا حکم دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت سزا کے طور پر نہیں روکی جا سکتی، جرم ثابت ہونے تک ملزم کو بے گناہ تصور کیا جاتا ہے،ایف آئی اے کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کرکے 2 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کئے گئے، ملزم نے گرفتاری کے وقت گزشتہ ایک سال سے جعلی نوٹ بنانے اور فروخت کرنے کا اعتراف کیا، عدالت نے قرار دیا کہ کارروائی کے دوران کوئی آزاد گواہ شامل نہیں کیا گیا، ریکارڈ پر ملزم کے خلاف جعلی کرنسی بنانے یا فروخت کرنے کا کوئی ثبوت بھی موجود نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے 9سال پرانے قتل کیس میں گرفتارملزم محمد فاضل کی ضمانت منظورِ کر لی ،عدالت نے 10لاکھ دو ضمانتی مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دو سال گزرنے کے باوجود ٹرائل کورٹ ایک بھی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا اس لئے ملزم ضمانت کا حقدار قرار ہے، ٹرائل میں تمام تر ذمہ داری پراسیکیوشن اور مدعی مقدمہ پر عائد ہوتی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم نےگوجرانولہ اور تحصیل چنیوٹ کے بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور حلقہ بندی کمیٹی سے جواب طلب کرلیا ،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی ماضی کی حلقہ بندی میں تبدیلیاں کیں،حلقہ بندی کمیٹی نے بلدیاتی حلقہ بندیاں کر کے مسائل پیدا کر دئیے ہیں،حلقہ بندی کمیٹی کو تجاویز دیں جو انہوں نے مسترد کر دیں،استدعا ے کہ عدالت بلدیاتی کی پرانی حلقہ بندیاں برقرار رکھنے کا حکم دے۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد یوسف نےپی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر لاریب شہزادی کی درخواست ضمانت پر سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی، ملزمہ کے وکیل محمد اظہر میو نے موقف اپنایا کہ گلبرگ کے علاقے نجی کلینگ میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو شوٹر نے قتل کیا گیاتھا ،لاریب شہزادی کو اس قتل کیس کوئی کوئی تعلق نہیں ۔

پراسکیوٹر جنرل پنجاب کی سربراہی میں پبلک پراسیکیوٹرز کا وڈیو لنک پر اجلاس،پراسکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 3سال سے زیر التوا مقدمات کو 2ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا تھا،چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر من و عن عمل ہوگا ،تمام پراسکیوٹرز عدالتوں میں حاضری کو یقینی بنائیں ،کام میں غفلت برتنے والے پراسکیوٹر کی ڈیپارٹمنٹ میں کوئی جگہ نہیں ،پراسکیوٹرز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ،انصاف کی بروقت فراہمی میں تمام رکاوٹوں کو دور کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے