Pakistan
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کا جناح ہاؤس مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور(ہم شہری) پولیس نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو جناح ہاؤس مقدمے میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔
پولیس نے ملزمہ سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سماعت کی۔
عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے فلک جاوید کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔