Politics
پنجاب میں نئے صوبے بنالیں، جب دودھ کی نہریں بہیں تو ہمیں کہنا: ناصر حسین شاہ
کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگ اگر نئے صوبے بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں، جب وہاں دودھ کی نہریں بہنے لگیں تو ہمیں بھی بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت نہیں ہوگی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پنجاب والے اگر صوبے بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں، پھر ہمیں بتائیں کہ نیا صوبہ کیسا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو نے نئے صوبے کے معاملے پر آئینی طریقہ کار کے مطابق راستہ اپنایا۔ سب کو مل کر یہ پیغام دینا چاہیے کہ سندھ تقسیم نہیں ہوگا۔
صوبائی وزیر بلدیات نے سندھ کی تقسیم کے خلاف مؤقف پر اردو بولنے والے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔