Pakistan

پنجاب اسمبلی: 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور

لاہور(عمران اسلم) پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشوونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود نامناسب مواد بچوں کو ذہنی دباؤ سمیت مختلف خطرات سے دوچار کررہا ہے، جس کے باعث کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو منظم کرنا ضروری ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا کی مختلف ریاستوں میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے حوالے سے قوانین اور پابندیاں متعارف کرائی جاچکی ہیں۔

قرارداد کے مطابق پاکستان میں بھی بچوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی عمر کی تصدیق کا مؤثر نظام نافذ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے