sci&tech

پاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے تیار ہے: بلال بن ثاقب

ہانگ کانگ: وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے خود کو تیار کررہا ہے۔

ہانگ کانگ میں بٹ کوائن ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نئی مالیاتی اور تکنیکی تبدیلیوں کو سمجھنے، اپنانے اور اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کے لیے ریگولیٹری نظام قائم کیا ہے۔

بلال بن ثاقب کے مطابق نئے ریگولیٹری نظام کی تشکیل اور اسے فعال بنانے پر تقریباً 2 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے، جبکہ اس مقصد کے لیے منظور کیے گئے بجٹ کا تقریباً 92 فیصد حصہ استعمال نہیں کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی بٹ کوائن حکمت عملی کا مقصد بڑی مقدار میں بٹ کوائن خرید کر اسٹریٹجک ریزرو قائم کرنا نہیں بلکہ ملک کو مستقبل کے مالیاتی نظام کے لیے تیار کرنا ہے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقصد نئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فنانس کے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں اپنی صلاحیت اور مسابقتی حیثیت کو مضبوط بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے