Sports
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے، منیبہ علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز ہی بنا سکی۔ چنیدا 25 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 جبکہ طوبیٰ حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
شاندار 54 رنز کی اننگز کھیلنے والی منیبہ علی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔