Politics

ن لیگ اپنے اتحادیوں کو خوش کرے، لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے اتحادیوں کو خوش کرے، لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سرائیکی صوبے کے حق میں دو مرتبہ قرارداد منظور کرچکی ہے، جبکہ سندھ اسمبلی سندھ میں مزید صوبے بنانے کے خلاف 8 مرتبہ قراردادیں منظور کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کے خلاف اپنے مؤقف پر واضح ہے، مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کو خوش کرنے کے لیے کوئی بھی سیاسی مؤقف اختیار کرے، تاہم سندھ کو اس معاملے میں قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں سرائیکی صوبے کی حمایت کرتی ہے، لیکن انتظامی یونٹس کی بات آتے ہی سندھو دیش کا معاملہ شروع ہوجاتا ہے۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی کی اس دو رخی پالیسی کی وقت آنے پر تشریح کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے