World
قشم جزیرے کے قریب پانچ سے زائد دھماکے، امریکی حملوں کا دعویٰ
تہران: ایران کے قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب پانچ سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قشم جزیرے سے آبنائے ہرمز کی جانب مزید چار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس کے مشرق میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی کوششوں کے بعد ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے حملوں کی کوششوں کے جواب میں کی گئی ہے۔