World

سعودی عرب کی قیادت میں کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد آپریشنل مرحلے میں داخل

ریاض: سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق بحیرۂ احمر میں بحری سلامتی کے لیے قائم کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد نے عملی آپریشنز اور مشترکہ دفاعی تعاون کا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اتحاد میں شامل رکن ممالک کے رابطہ افسران نے شمولیت کے لیے ضروری مراحل مکمل کر لیے ہیں، جبکہ دیگر افسران کی تعیناتی مقررہ تعداد کے مطابق مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اتحاد کی قیادت کے تعین، تنظیمی ڈھانچے، ہیڈکوارٹر اور آپریشنل نظام کی منظوری سمیت تمام اہم انتظامی امور مکمل کیے جا چکے ہیں۔

اتحاد کا مقصد مشترکہ بحری سلامتی کو فروغ دینا، آزادانہ بحری آمدورفت کا تحفظ، عالمی تجارت اور سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانا اور رکن ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے