Sports

سرفراز احمد اور عمر گل ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے فارغ ہوں گے، سلمان آغا کی وطن واپسی کا فیصلہ

لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ اور اسکواڈ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدے سے سبکدوش کیا جائے گا۔ تاہم دونوں کوچز تیسرے ٹیسٹ تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برمنگھم میں ہونے والے ٹیسٹ میں مائیک ہیسن کوچز کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

دوسری جانب سلمان علی آغا کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل ریلیز کرکے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا رضوان اور امام الحق کے ہمراہ وطن واپس آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد اور عمر گل بھی وطن واپسی پر اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے