Showbiz
راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی

معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور مکہ مکرمہ سے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
راکھی ساونت کی عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں جائے نماز تقسیم کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کو جائے نماز خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں اور نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے۔
راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ 100 سے زائد جائے نمازیں لوگوں میں تقسیم کررہی ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اداکارہ کو عمرے کی مبارکباد دی اور ان کے اس عمل کو سراہا۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت اس سے قبل بھی عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔