Showbiz

جمال شاہ نے فریال گوہر کے گھریلو تشدد کے الزامات مسترد کردیے

کراچی: اداکار جمال شاہ نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ فریال گوہر کی جانب سے گھریلو تشدد اور بیلٹ سے مارپیٹ کے الزامات کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں جمال شاہ نے فریال گوہر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی فریال گوہر سے 1984 میں ہوئی تھی جو 1989 تک قائم رہی، تاہم انہوں نے سابقہ اہلیہ پر کبھی کسی قسم کا تشدد، مارپیٹ یا زیادتی نہیں کی۔

جمال شاہ نے حمل ضائع ہونے سے متعلق الزام کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ کتے کے کاٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔ ان کے مطابق دونوں کے درمیان طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ طلاق کے کافی عرصے تک دونوں کی علیحدگی کا ذکر میڈیا میں نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی فریال گوہر کے بارے میں اپنی زبان سے کوئی غلط لفظ نہیں کہیں گے۔

دوسری جانب فریال گوہر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ شادی کے بعد انہیں تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق جمال شاہ کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور بیلٹ سے مارا پیٹا جاتا تھا، جبکہ تشدد کے ایک واقعے میں ان کا حمل بھی ضائع ہوگیا تھا۔

فریال گوہر کے ان الزامات کے جواب میں جمال شاہ نے تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے