Showbiz
تیمور علی خان کا بالی ووڈ میں نہیں، کھیلوں میں دلچسپی کا انکشاف
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کے مستقبل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کی دلچسپی فلمی دنیا کے بجائے کھیلوں میں ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ تیمور کو کھیلوں سے بےحد لگاؤ ہے اور وہ اپنا زیادہ تر وقت کرکٹ اور فٹبال کھیلنے میں گزارتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق تیمور کی کرکٹ میں دلچسپی انہیں ان کے دادا منصور علی خان پٹودی اور پٹودی خاندان کی شاندار کرکٹ روایت کی یاد دلاتی ہے، جس پر خاندان کو فخر ہے۔
کرینہ نے کہا کہ وہ اور سیف علی خان اپنے بچوں پر کسی مخصوص پیشے کے انتخاب کے لیے دباؤ نہیں ڈالتے۔ تیمور مستقبل میں جس شعبے کا انتخاب کریں گے، وہ اس میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔