Pakistan
بی آر ٹی پشاور کے لیے مزید 50 بسیں خرید لی گئیں

خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کے لیے مزید 50 بسیں خرید لی ہیں۔
ٹرانس پشاور کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئی 50 بسیں 2 ارب 14 کروڑ روپے میں خریدی گئی ہیں، جبکہ کمپنی کی جانب سے 2 بسیں تحفے کے طور پر بھی فراہم کی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق تمام نئی بسوں کی آمد کے بعد بی آر ٹی پشاور کے بیڑے میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہوجائے گی۔
ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی پشاور کے موجودہ بیڑے میں 244 بسیں شامل ہیں، جن میں سے 5 بسیں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔